پیمرا کو ختم کرکے پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا اعلان

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اور پریس کونسل کو ختم کرکے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کیلئے ایک ہی اتھارٹی بنانے کا اعلان کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ میڈیا کے لوگوں کی آراء کے ساتھ فیصلہ کیا ہے کہ پیمرا اور پریس کونسل دونوں کو ختم کررہے ہیں، پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی بنا رہے ہیں جو نہ صرف الیکٹرانک بلکہ پرنٹ میڈیا اور اس کے ساتھ سوشل میڈیا کو بھی دیکھے گی۔

انہوں نے بتایا کہ ان سب چیزوں کے لیے ایک ہی ریگولیٹری اتھارٹی ہونی چاہیے، تمام میڈیا پر ایک ہی قوانین اور سنسر لاگو ہونےچاہئیں، اس سے ریاست کے وسائل بچیں گے، تمام اتھارٹیز کو ضم کرکے پروفیشنلز کی اتھارٹی بنائں گے جس میں میڈیا کے لوگ بھی شامل ہوں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ آنے والے دنوں میں وزارت اطلاعات، ریگولیٹری باڈیز اور پی ٹی وی میں بھی تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گے، پی ٹی وی میں سنسر شپ ختم کردی گئی ہے، اب لوگ کہتے ہیں کہ پی ٹی وی اپوزیشن کو زیادہ ٹائم دے رہا ہے اس پر اپوزیشن کو ہمارا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ حکومت اشتہاروں پر چل رہی تھی، اشتہارات کاخرچ پوچھنے پر (ن) لیگ نے واک آؤٹ کیا، وزیراعظم نے پابندی لگا دی ہے کہ ذاتی تشہیر پرایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوگا۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.