پیمرا نے زونگ اور اوپو موبائل کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا، فحش اشتہارات میں ترمیم کی ہدایت
Feb 18, 2017BLI NewsدنیاComments Off on پیمرا نے زونگ اور اوپو موبائل کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا، فحش اشتہارات میں ترمیم کی ہدایت
اسلام آباد (بی ایل آ ئی)پیمرا نے ٹی وی چینلز پر اشتہارات کی شکل میں پھیلائی جانے والی فحاشی و عریانی کے خلاف کمر کس لی اور پہلے مرحلے میں سیلولر کمپنی زونگ اور اوپو موبائل کے اشتہارات کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا ۔
پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلز کو ہدایت کی گئی ہے کہ 20 فروری تک زونگ کے اشتہارات میں مناسب تبدیلیاں کرلی جائیں بصورت دیگر ان کے نشر کرنے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔
پیمرا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ”پیمرا کو ٹی وی چینلز پر ”زونگ 4G “ اور ” اوپو موبائل فون“ کے اشتہارات کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ ناظرین کے مطابق ان اشتہارات کی منظر کشی و ملبوسات ہماری سماجی اور ثقافتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتے۔ اس ضمن میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 20 فروری شام 6 بجے تک مذکورہ اشتہارات میں ترمیم کی جائے۔ بصورت دیگر پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27 کے تحت پیمرا ان اشتہارات کے نشر ہونے پر پابندی عائد کردے گا“۔