پہلا ون ڈے: پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو ہرا دیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف بھی سنچری داغ دی۔
سنچورین( بی ایل ٰآئی )تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیدی۔

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں کھیلا گیا۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی چار وکٹیں جلدی گرنے کے باوجود میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 273 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کے وان ڈرڈیوسن 123 رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے 2، 2 اور فہیم اشرف اورمحمد حسنین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی ٹیم میں حسن علی شامل نہیں کیا گیا ہے جب کہ دانش عزیز پاکستان کی جانب سے اپنا ڈیبو کریں گے۔

پاکستان کی اننگز
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز امام الحق اور فخر زمان نے کیا لیکن فخر زمان 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد امام الحق اور بابر اعظم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

امام الحق 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ محمد رضوان نے 40 اور شاداب خان نے بھی 33 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان نے 274 رنز کا ہدف 50 ویں اوور کی آخری گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا جبکہ جنوبی افریقا کی جانب سے انرچ نورجی نے 4، پھلکوایو نے 2 اور ربادا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 4 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
سنچورین میں جنوبی افریقا کے خلاف بابر اعظم نے پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے 104 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی۔

انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امام الحق کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ پر 177 رنز کی شراکت قائم کی۔

بابر اعظم نے اس دوران 17 چوکے لگائے اور مجموعی اسکور 187 رنز پر جب وہ آؤٹ ہوئے تو ٹیم کی میچ میں بہتر پوزیشن ہے۔

بابراعظم نے ایک روزہ کیریئر میں 13 سنچریاں مکمل کرلی ہیں، انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 4، سری لنکا کے خلاف 3، زمبابوے کے خلاف 2 اور جنوبی افریقا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف 1،1 سنچری اسکور کر رکھی ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply