پہلا تاثر ہی اکثر آخری تاثر ہوتا ہے اور ایک ویل گرومڈ انسان ہمیشہ ایک پائیدار تاثر چھوڑتا ہے۔’’

سلیبرٹی میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ مونا جے کی ‘رائل ایلیگنس’ ائیروار کالج، پی اے ایف بیس فیصل میں گفتگو

کراچی(عمران مندرہ) میک اپ اور بیوٹی گرُو موناجمال المعروف مونا جے نے ائیر وار کالج پی اے ایف بیس فیصل میں ایک ظہرانے کیدوران جس کا اہتمام ادارے کی خواتین نے کیا تھا مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

رائل ایلیگنس کے موضوع کے ساتھ سجائی گئی تقریب میں مونا جے سبز ایمیرلڈ لباس میں بے حد پرکشش نظر آئیں۔ اُس پر اپنے ہاتھ سے کیا ہوا میک اپ اُن کی شخصیت کو مزید جاذب نگاہ بناتا رہا۔ مونا نے بیوٹی اور سیلف گرومنگ کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔

بطور ایک میک اپ آرٹسٹ، بزنس وومن اور سوشل میڈیا شخصیت مونا جے نے سوال و جواب کے سیشن کے دوران شرکاء کی جانب سے پوچھے گئے سوالوں کا پُر اعتماد انداز میں جواب دیا۔ اِس کے علاوہ اُنھوں نے میک اپ کے شعبے میں مہارت، جِلد اور بالوں کی دیکھ بھال اور شخصیت کو نکھارنے سے متعلق مختلف پہلووں پر مفید مشورے بھی دئیے۔

تقریب کے دوران گفتگو میں مونا جے نے کہا ”ہر عورت کے لئے خود کو بنانے سنوارنے پر خرچ کرنا آج کے دور میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔ پہلا تاثر ہی اکثر آخری تاثر ہوتا ہے اور ایک ویل گرومڈ انسان ہمیشہ ایک پائیدار تاثر چھوڑتا ہے۔’’

یہ دلفریب تقریب پرتکلف ظہرانے کے ساتھ اختتام پزیر ہوئی جس کے بعد مہمانِ خصوصی کو تحفے تحائف اور گلدستے دئیے گئے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.