پپیتے کا استعمال کینسر کیلئے مفید

قدرت نے پھلوں اور سبزیوں میں رنگوں کے مطابق بھی ہمارے لئے بیش بہا فوائد رکھے ہیں، ہر رنگ کے پھلوں اور سبزیوں میں مختلف وٹامنز، معدنیات اور غذائیت موجود ہے۔ یہ بات ہمارے لئے باعث تسکین ہے کہ جو پھل اور سبزیاں ہم بطور غذا کھاتے ہیں وہ صرف ہمارا پیٹ ہی نہیں بھر رہی ہوتیں بلکہ ان سے ہمارے جسم کو غذائیت اور بہت سے امراض سے تحفظ بھی ملتا ہے۔ طبی طور پر پپیتے کے فوائد اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ پپیتے  میں موجود  انزائم جسم میں پروٹین کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے ، جس سے قبض کی تکلیف کم ہوجاتی ہے۔ پپیتے میں ایک ایسی غذا  موجود ہوتی ہے جس کی وجہ سے سوجن ختم ہوجاتی ہے اور روزانہ  اس پھل کو کھانے کی وجہ سے سوجن سے ہونے والی تمام بیماریوں کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ خون کے مسائل سے اگر کوئی شخص دوچار ہے تو پپیتے کے پتے بےحد فائدہ مند ہیں صرف یہی نہیں بلکہ یہ پتے آپ کے جسم میں لال رنگ کے خلیات اور پلیٹ لیٹس کی مقدار کو بڑھا دیتے ہیں۔ پپیتے میں موجود وٹامن سی اور  لائکو پین دل کی بیماری کا بہترین علاج ہے جو آپ کے کولیسٹرول کو کم کر دیتے ہیں ،جس سے  دل سے متعلق کوئی بھی بیماری نہیں ہو سکتی۔ کینسر کو آج بھی ایسی بیماری سمجھا جاتا ہے جس کا کوئی علاج نہیں لیکن  ریسرچ کے مطابق  پپیتے میں موجود  لائیکو پین کینسر کو خطرے کو کم کر دیتا ہے۔ وہ جسم سے ایسے پارٹیکل کا خاتمہ کر دیتا ہے جس سے کینسر  پھیلتا ہے۔ پپیتے وٹامن سی اور لائیکو پین  سے ملا مال غذا ہے، جو آپ  کی جلد کو  جوان رکھتا ہے اور آپ کی عمر زیادہ نہیں لگتی۔ بڑھتی ہوئی عمر سے پریشان لوگوں کیلئے یہ پھل  بےحد مفید ہے۔ اس کے علاوہ یہ پھل آپ کی جلد کو سورج کی روشنی سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔  پپیتا ایک ایسا پھل ہے جس میں وٹامن اے سی اور ای کی مقدار بےحد زیادہ ہے جس کی وجہ سے انسان کی قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے جو آپ کو بخار اور دوسرے انفیکشن سے روکتی ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.