سوئٹزر لینڈ کے بینک “کریڈٹ سوئس” نے کہا ہے کہ یورپی بلاک سے اخراج کیلئے ریفرنڈم کے بعد پونڈ کی شرح تبادلہ گرنے سے برطانوی قوم کے اثاثوں کی مالیت 1.5 ٹریلین ڈالر کم ہوچکی ہے۔
بینک کی جانب سے جاری ہونے والی حالیہ رپورٹ کے مطابق یورپی بلاک سے اخراج کے فیصلے نے برطانوی معیشت اور عوام پر منفی اثر ڈالا۔اخراج کے فیصلے کے بعد پونڈ کی شرح تبادلہ گرنے سے برطانوی عوام کے اثاثوں کی مالیت میں بھی کمی آئی جن کی قدر اب تک 1.5 ٹریلین ڈالر سے زیادہ گرچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک 4,06,000 سے زیادہ برطانوی دولتمند لاکھوں ڈالر پتی(ڈالر ملینیئر) کا سٹیٹس کھوچکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون سے اب تک ہربالغ شخص کے اثاثوں کی مالیت میں 33000 سے 2,89,000 ڈالر کمی آئی ہے، اور ہربالغ کے اثاثوں کی مالیت 2007 ءکی نسبت 11 فیصد سے زیادہ کم ہو چکی ہے۔
بینک کا کہنا ہے کہ یورپی یونین سے اخراج کے اثرات معیشت اور عوام دونوں پر بھاری ہیں تاہم اس وقت بھی برطانیہ میں میں 22 لاکھ سے زیادہ ایسے افراد موجود ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت ڈالر ملینز سے زیادہ ہے۔یہ