پولیو کے خاتمے کے لئے پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں: بل گیٹس

ابوظہبی (بی ایل ٰآئی) بل اینڈ ملینڈاگیٹس فاﺅنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس نے کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے اور اس مرض کے خاتمے کے لئے حکومت پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں اور پولیو کے علاوہ ہم صحت کے شعبے میں جدت اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کےلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے ابو ظہبی میں بل اینڈ ملینڈاگیٹس فاﺅنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس سے ملاقات کی ، ملاقات میں بل اینڈ ملینڈاگیٹس فاﺅنڈیشن اور حکومت پاکستان کے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر بل گیٹس نے خصوصی طور پر پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان کی اعلی ترین قیادت اس مرض کے خاتمے کےلئے بھر پور کاوشیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے پولیو کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے اور صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے پر وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کو خراج تحسین پیش کیا اور اس سلسلے میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.