پولینڈ میں آئس بوٹنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے درجنوں افراد نے حصہ لیا۔
3روزہ اس مقابلے کے دوران جمی ہوئی جھیل پرچھوٹی کشتیوں میں سوار شرکاء نے ریس میں حصہ لیا اور ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش کرتے دکھائی دیئے۔
اس دوران سرد ترین موسم بھی شرکاء کے حوصلے پست نہ کر سکا۔مقابلے کے آخر میں مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو انعامات دیئے گئے۔