پولیس کے مسائل کو بیان کرتی فلم دال چاول ریلیز
کراچی(عبدالستار مندرہ)پولیس کے موضوع پر بنی فلم ’’دال چاول‘‘ میں پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کے مسائل بھی اجاگر کیے گئے ہیں۔
فلم کو ڈی آئی جی اکبر ناصر خان نے پروڈیوس کیا ہے جوکہ اس وقت پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے چیف آپریٹنگ آفیسر ہیں ، فلم میں پولیس کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کے مسائل بھی اجاگر کیے گئے ہیں۔ فلم میں تمام کاسٹ نوجوان اداکاروں پر مشتمل ہے جس میں مرکزی کردار احمد سفیان اور مومنہ اقبال نےادا کی اہے جبکہ دیگر اداکاروں میں سلمان شاہد اور سفقت چیمہ شامل ہیں ۔ فلم کا تھیم گانے میں راحت فتح علی خان نے آواز کا جادو کگایا ہے۔
فلم کا پریمیئر ڈیفنس میں واقع سینما ہال میں منعقد ہوا، اس موقع پر آئی جی سندھ سید کلیم امام نے کہا کہ پاک فوج کے بعد سب سے زیادہ قربانیاں پولیس نے دی ہیں، پولیس کے سات ہزار سے زائد افسران و جوان جام شہادت نوش کرچکے ہیں، اس موقع پر فلم کے پروڈیوسر ڈی آئی جی اکبر ناصر نے کہا کہ جب فلم بنانے کا آغاز ہوا تو کلیم امام پنجاب میں تعینات تھے، انھوں نے فلم کے سلسلے میں بہت معاونت فراہم کی جس پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔
ڈی آئی جی اکبر ناصر خان نے کہا کہ فلم میں پولیس کے وہ مسائل دکھائے گئے ہیں جوکہ بظاہر پوشیدہ ہوتے ہیں اور عام آدمی ان سے لاعلم ہوتا ہے، پولیس کی ایسی کہانیاں عام آدمی کو سنانا ضروری ہے ، فلم حقیقی واقعات پر مبنی ہے اور اسے لاہور میں حقیقی جائے وقوعہ پر ہی فلمایا گیا ہے