اسلام آباد (بی ایل ٰآئی ) انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے کہا ہے کہ پولیس کی پہلی ترجیح کرائم سین کو محفوظ بنانا ہوتا ہے۔ جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد اور شہادتیں انتہائی اہم ہوتی ہیں۔ کرائم سین پر کوریج کیلئے ایس او پی بنا دیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ روز پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کرائم سین سے متعلق پولیس میڈیا ورکشاپ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی موجودگی میں کرائم سین کی مشق کی گئی جس میں پولیس اور ماہرین کو شواہد اور کرائم سے متعلق تفصیلات اکٹھے کرتے دکھایا گیا۔ آئی جی نے کہا کہ پولیس کا کام معاشرے جرائم کا خاتمہ اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ جبکہ میڈیا کا کام برائیوں کی نشاندہی کرناہے۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.