پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ ، آرمی چیف آپریشز کی مانیٹرنگ کریں گے

لاہور(بی ایل آ ئی)

سندھ کے بعد دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کا محاسبہ کرنے کیلئے پنجاب میں رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔

پنجاب میں رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کر دیا جائے گا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ براہ راست پنجاب میں رینجرز کے آپریشنز کی مانیٹرنگ کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول اور عکسری قیادت کی جانب سے پنجاب میں رینجرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں رینجرز کودہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کیلئے 90روز پر محیط اختیارات دیے جائیں گے ۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.