پنجاب میں تعلیمی شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے:رانا مشہود احمد خان

لاہور(بی ایل ٰآئی) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پنجاب میں تعلیمی شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے ، پچھلے دو سال سے ورلڈ ایجوکیشن فورم پر پنجاب کے ایجوکیشن ماڈل کو بہترین ماڈلز میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے، چین کے تعاون سے پنجاب میں یونیورسٹی آف ٹیکنیکل ایجوکیشن قائم کی جائے گی جس کا مقصد ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دینا ہے۔
ان خیالات کا اظہا انہوں نے لاہور چیمبر میں صدر عبدالباسط، سینئر نائب صدر امجد علی جاو ااور نائب صدر محمد ناصر حمید خان سے لاہور چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ 2008ء میں سکول جانے والے بچوں کی تعداد 80لاکھ تھی جو آج بڑھ کر 1.53کروڑ ہوچکی ہے ، سرکاری سکولوں میں ٹیچرز کی کمی، پینے کے صاف پانی، بجلی اور چار دیواری سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ 2008ء سے قبل پنجاب میں تعلیمی بجٹ 62ارب روپے تھا جو آج بڑھ کر 345ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کو ہنرکی فراہمی کے لیے 100ورکشاپس بنائی جارہی ہیں۔ کوئی بھی ایجوکیشن ماڈل کمیونٹی کے تعاون کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا لہذا اس سلسلے میں کاروباری برادری کا تعاون بہت اہم ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر عبدالباسط نے کہا کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے ساتھ سکولوں میں لیبارٹریز اور ورکشاپس کو اپ گریڈ کرنا اور سیکنڈری و ہائر ایجوکیشن کے طلبا کو ٹول کٹس فراہم کرنا اچھے اقدامات ہیں۔ طلباء و طالبات کو ہنرمند بنانے سے بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.