پنجاب میں تحریک انصاف کا حال 8ماہ میں پیپلز پارٹی جیسا ہوجائیگا :حسن نثار نے بڑا دعویٰ کردیا

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)تجزیہ کارحسن نثار نے کہاہے کہ اہم عہدوں کی بندر بانٹ سے چھ سے آٹھ میں پنجاب میں تحریک انصاف کاحال پیپلز پارٹی جیسا ہوجائیگا ، لوگ تحریک انصاف سے نفرت کرنے لگیں گے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”میرے مطابق “ میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ تحریک انصاف کو پیپلز پارٹی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، اہم عہدوں کی بندر بانٹ سے چھ سے سات ماہ میں پنجاب میں تحریک انصاف کی بدنامی عروج پر ہوگی ، ایسے فیصلے تحریک انصاف کی جڑوں میں بیٹھ جائیں گے اور لوگ تحریک انصاف سے نفرت کرنے لیگیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چھ سے آٹھ ماہ میں تحریک انصاف پنجاب میں دوسری پیپلزپارٹی بن جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر ناتجربہ کار ہونے کا الزام گھٹیا الزام ہے ،سلطان محمد فاتح نے قسطنطنیہ فتح کیا ،کیا اس کوتجربہ تھا ؟اور یہاں بابرنے کامیابی حاصل ، یہ کوئی بات نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں سازش کرکے تیسر ی مرتبہ وزیراعظم بنانے کی راہ ہموار کی گئی ، یہ سازش آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان ہوئی تھی، تین مرتبہ وزیر اعظم ہونے کا مطلب تین گنازیادہ ذمہ داری اٹھانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسد عمر سے اپنا کام نہیں ہوتا تو وہ تقریریں بھی نہ کریں ، بلاول نے اگر اپنے نام کے ساتھ باپ کے علاوہ ماں کابھی نام لگا لیا تو اس سے کچھ قیامت نہیں آگئی لیکن اسدعمر کی یہ بات درست ہے کہ یہ فیصلہ جزوی طور پر درست نہیں تھا ۔

About BLI News 3242 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.