لاہور(بی ایل ٰآئی )پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈاپنی مثال آپ ہے جومخصوص معاملات و حالات میں پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کو بھی اپنی خدمات فراہم کررہاہے اور اب یہ اپنا دائرہ اختیار بلوچستان تک بڑھانے جارہاہے اور اس ضمن میں بلوچستان حکومت کے ایک خصوصی وفد نے لاہور کا دورہ بھی کیاجہاں انہیں بریفنگ دی گئی ۔
اعلامیہ کے مطابق حکومت پنجاب کے وفد نے ای خدمت سنٹر، ای روزگار سنٹر، ای سٹیمپنگ اور پلان 9، انکیوبیٹر سمیت دیگر سیکٹرز میں معاونت کے لیے دورہ کیا۔ وفد نے سٹیزن کنٹیکٹ سنٹرکا بھی دورہ کیا جہاں اس وقت 30سے زائدسرکاری شعبوں کی سہولیات دستیاب ہیں۔
بلوچستان سے آئے وفد کاکہناتھاکہ ’ ہم پنجاب میں آئی ٹی بورڈ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات سے متاثر ہوئے ہیں اور اب اس سے بلوچستان کی بہتری کیلئے بھی معاونت ملے گی ۔