پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ایک ہفتے کے لئے دفعہ 144 نافذ کردی، 1135 افراد گرفتار

لاہور( بی ایل ٰآئی)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی جب کہ 1135 افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیاہے۔ پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ایک ہفتے کےلیے دفعہ 144 نافذ کردی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے میں یکم دسمبر تک دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس کے تحت جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی ہوگی جب کہ 5 یا5 سے زائد افراد کے جمع ہونے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور استعمال پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے بھر میں 1135 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور لاہور میں 95 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ تین ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کو ایک ماہ کے لیے نظر بند رکھا جائے گا۔

About BLI News 3271 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.