پشاور زلمی فاؤنڈیشن اورICRC/Friends of Paraplegicsکے زیر اہتمام ورلڈ ڈس ایبل کی منابست سے Ability Sports Festivalاور  وہیل چئیر کرکٹ میچ کاشانداد انعقاد .کھلاڑیوں کےحوصلوں نے سب کے دل جیت لیے 

حیات آباد (بی ایل ٰآئی )اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں ورلد ڈس ایبل ڈے کے حوالے سے Ability Sports Festival کا انعقاد کیا گیا .جس میں پشاور بھر سے معزز ڈس ایبل افراد نے شرکت کی .فاٹا زلمی اور کے پی زلمی کے درمیان کھیلا جانیوالا وہیل چئیر کرکٹ میچ خصوصی توجہ کا مرکز رہا .چیئرمین پشاور زلمی اور پشاور زلمی فاؤنڈیشن جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ڈس ایبل افراد اسپیشل صلاحیتوں کے حامل ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو زندگی میں آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں .پشاور زلمی فاؤنڈیشن مستقبل میں بھی اس طرح کے ایونٹس کا انعقاد کرتی رہے گی
وہیل چئیر کرکٹ میچ میں کے پی زلمی نے فاٹا زلمی کو بارہ رنز سے شکست دی ۔
فیسٹیول میں کرکٹ کے علاوہ بیڈمنٹن ،لان ٹینس  اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے ہوئے ۔جس میں ڈس ایبل کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
فیسٹیول کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز محمد اکرم ، ICRC کے Patrick Somxysana،جناب احمد عبدالقادر ،P&O Delegate کے Denver Graham اور یاسین کامران نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.