پاک فوج کی کروڑوں روپے مالیت کی اراضی پر بااثر افراد نے قبضہ کرلیا، دو سال گزرنے کے باوجود واگزار نہ کرائی جاسکی

اسلام آباد(آئی این پی) راولپنڈی اور پشاور میں پاک فوج کی قیمتی اراضی پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے، راولپنڈی میں قاسم ایوی ایشن بیس اور دھمکیال روڈ پر فوج کی 48 کنال 12 مرلے زمین پر سویلین نے قبضہ کررکھا ہے جس کی مالیت 26 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، اس قبضے کی2015ءمیں نشاندہی کی گئی لیکن تاحال قبضہ نہیں چھڑایا جاسکا۔ پشاور کینٹ میں بھی اے ون فوجی اراضی پر خیبرپختونخوا حکومت کے ماتحت محکمے قابض ہیں، جس سے خزانے کو ساڑھے سات کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے جبکہ  زبردستی زمین واگزار کرانے سےسول ملٹری تعلقات خراب ہونے کا خدشہ ہے۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ میں پیش کردہ آڈٹ رپورٹ 2016-17ءمیں آرمڈ فورسز کی زمینوں پر قبضے کی نشاندہی کی گئی۔ راولپنڈی اور پشاور میں آرمی کی کئی کنال اے ون اراضی پر نجی افراد اور سرکاری اداروں نے قبضہ اور تجاوزات قائم کرلیں۔ رپورٹ کے مطابق ملٹری سٹیٹ آفس پشاور کے آڈٹ سے پتہ چلا کہ پشاور کینٹ میں بھی اے ون فوجی اراضی پر خیبرپختونخوا حکومت کے ماتحت محکمے قابض ہیں، جس سے خزانے کو ساڑھے سات کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.