اسلام آباد (بی ایل آ ئی)پاک فوج کے دفاعی نظام میں نیاایئرڈیفنس سسٹم شامل کرلیاگیاہے،نیاایئرڈیفنس سسٹم چینی ساختہ اور لوئرمیڈیم الٹی ٹیوڈہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آج راولپنڈی میں کم سے درمیانی بلندی کے سسٹم ایل وائی80کی تقریب کا انعقاد کیاگیا،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سسٹم کوفوج کودینے کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پرتقریب میں نیاایئرڈیفنس سسٹم پاک فوج کے دفاعی نظام میں شامل کرلیاگیاہے۔ڈی جی آئی ایس پی آرکاکہناہے کہ ایل وائی 80موبائل ایئرڈیفنس سسٹم چین سے حاصل کیاگیاہے۔نیاایئرڈیفنس سسٹم چینی ساختہ اور لوئرمیڈیم الٹی ٹیوڈہے۔ایل وائی 80کی شمولیت سے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھ گئی ہے۔نیاایئرڈیفنس سسٹم طویل فاصلے اہداف کوتلاش کرکے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج میں نئے ایئرڈیفنس سسٹم کی شمولیت سے فضائی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بہترہوگئی ہے۔موبائل ایئرڈیفنس سسٹم دورتک مارکرتے ہوئے اہداف کونشانہ بناسکتاہے۔
About BLI News
3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.