پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے حق میں ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے حق میں ہے جب کہ قیام امن کے لئے قبائلی عوام کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قبائلی عمائدین اور یوتھ جرگہ کے نمائندوں نے راولپنڈی میں آئی ایس پی آر ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی، قبائلی عمائدین اورنوجوانوں نے قیام امن کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کوسراہا جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حمایت پر آرمی چیف نے قبائلیوں کا شکریہ ادا کیا۔

Delegations of FATA Elders & Youth met COAS at ISPR.Acknowledged Army’s contributions, discussed their views on mainstreaming of FATA.(1of2)

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ فاٹا میں قیام امن کے لئے قبائلی عوام کی قربانیاں رنگ لارہی ہیں، استحکام سے دیرپا امن کی جانب بڑھ رہے ہیں جب کہ فاٹا کے مستقبل کے لئے قبائلی عوام کے مؤقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پاک فوج فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کے حق میں ہے اور اس عمل کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

View image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

“Army supports mainstreaming of FATA in line with aspirations of tribal brothers. Youth to cont working hard being future leaders”COAS(2of2)

آرمی چیف نے شرکاء کو پاک افغان سرحد پر کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات اور باہمی تعاون کے حوالے سے افغان قیادت سے ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

About BLI News 3271 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.