پاک بحریہ کی امن مشقوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ، 36 ممالک شریک

کراچی (بی ایل آ ئی)ملکی تاریخ کی سب سے بڑی پاک بحریہ کی مشترکہ امن مشقوں کا آغاز ہو گیا جس میں 9 ممالک کے بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔ امن مشقوں میں دنیا بھر کے 36 ممالک شریک ہیں۔

پاک بحریہ کے زیر اہتمام” امن مشقیں 2017ء“کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا ہے جو 14فروری تک جاری رہیں گی ۔ان مشقوں میں 9 ملکوں کے بحری جہازوں سمیت 36 ممالک شرکت کر رہے ہیں۔کراچی ڈاک یارڈ پر مشقوں میں شریک ممالک کے پرچم بھی لہرائے گئے۔

مشقوں کے آغاز پر پی این ایس ڈاک یارڈ کراچی میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی کمانڈرپاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسنی تھے ۔امن مشقوں میں چین اور روس کے3 بحری بیڑے شریک ہیں جبکہ امریکاکے4 جنگی بحری جہاز حصہ لے رہے ہیں۔جاپان کے 2 پی تھری سی اورین طیارے بھی مشقوں میں شریک ہیں ۔

اس کے علاوہ انڈونیشیا ،آسٹریلیا،برطانیہ اور ترکی کا ایک ایک بحری جہاز بھی مشقوں میں شریک۔ مستحکم بحری قوتیں امن مشقوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.