پاک بحریہ نے بھارتی ایٹمی آبدوز کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے سے روک کر دشمن کے ناپاک عزام کو ناکام بنادیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک نیوی نے بھارتی آبدوز کا سراغ لگاتے ہوئے اسے اپنی حدود سے دور ہونے پر مجبور کردیا۔لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے بعد مودی سرکار کی آبی جارحیت پر اتر آئی تاہم ملکی دفاع کے لیے ہر دم تیار مسلح افواج نے دشمن کے تمام ناپاک منصوبوں کو خاک میں ملا دیا۔بھارت کو پاکستان کے خلاف سمندری جارحیت پر منہ کی کھانی پڑی۔
ترجمان پاک بحریہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاک نیوی ن چوکنا رہتے ہوئےگہرے سمندر میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگالیا پاک بحریہ کے فلیٹ یونٹس نے بھارتی آبدوز کی موجودگی کا پتہ لگایا اور بھارتی آبدوز کو پاکستانی سمندری علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نیوی نے بھارتی آبدوز کی اپنی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہر کوشش کو نا کام بنا دیا، نیوی فلیٹ یونٹس نے آبدوز کا مسلسل تعاقب کیے رکھا اور اُسے پاکستانی پانیوں سے دور دھکیل دیا’۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ ‘مذموم عزائم کے حصول کے لیے ہندوستانی فوج کے ساتھ ساتھ بھارتی بحریہ بھی اپنی آبدوزوں کو پاکستان کے خلاف تعینات کر رہی ہے’۔
ترجمان کے مطابق یہ اہم کارنامہ پاکستان نیوی کی اینٹی سب میرین وار فیئر کی اعلیٰ صلاحیتوں کامنہ بولتا