اولپنڈی:
سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہماری زندگیاں پاکستان کے لئے ہیں ملک سے بڑھ کر کچھ نہیںہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پروادیراجگل کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات جوانوں کےساتھ عید منائی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہمارا جذبہ اور ہماری زندگی ہے ہماری زندگیاں پاکستان کے لیے ہیں ملک سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، پاکستان اور عوام کے تحفظ کے لیے عید قرباں پر فرائض کی انجام دہی بہترین خوشی ہے ہم سب مل کر پاکستان کو بہترین ملک بنائیں گے۔