پاکستان کی پہلی خاتون مکسڈ مارشل آرٹ انیتا نثار نے بین الاقوامی فائٹ مقابلہ جیت لیا

پاکستان کی پہلی خاتون مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر انیتا نثار نے شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی مقابلہ جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔

ہنزہ سے تعلق رکھنے والی ایتھلٹ انیتا نثار نے سنگاپور میں منعقد بین الاقوامی فائٹ مقابلے میں حصہ لیا جس میں انہوں نے انڈونیشیا کی گیتا سوہارسونو  کو شکست سے دوچار کیا۔

فائٹ کے دوران انہوں نے گیتا سوہارسونو کے خلاف ساؤتھ پو اسٹرائک استعمال کی اور خوب دیدہ دلیری سے مقابلہ کیا، مقابلے کے تینوں ججز نے انہیں فاتح قرار دیا اور  انعام سے نوازا۔

انیتا نثار نے 2017 میں مکس مارشل آرٹس کی تربیت لینا شروع کی تھی جس کے بعد انہوں نے سب سے پہلے اسلام آباد میں منعقدہ دی فائٹ فوٹریس مقابلے میں حصہ لیا تھا۔

View image on TwitterView image on TwitterView image on TwitterView image on Twitter

Shaan@Shanyousaf6

Proud Moment !!
Anita Nisar became the first female fighter from #Hunza to win two gold medal in MMA (Mixed Martial Arts) competition held by Pakistan Grappling Challenge (PGC) at Islamabad Sports Complex. 👍♥️#DaughterOfNation

See Shaan’s other Tweets

بعدازاں انہوں نے پاکستان گریپلنگ چیلنج میں تین ایتھلٹس کو شکست دے کر دو گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔

انیتا نثار کا کہنا ہے کہ ’مکس مارشل آرٹس حوصلہ دیتا اور خودمختار بناتا ہے، بلا شبہ جب ضرورت پڑے اس سے آپ اپنا دفاع بھی کرسکتے ہیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کو بھی فروغ دینا چاہیے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.