پاکستان کی برآمدات میں زبردست اضافہ ہورہا ہے، اسد عمر

اسلام آباد( بی ایل ٰآئی ) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب خطے کے ممالک کی برآمدات میں کمی ہو رہی ہے پاکستان کی برآمدات میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔2020 میں آئی ٹی برآمدات بڑھ کر 194 ملین ڈالر ہوگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں اسد عمرنے کہاکہ روایتی شعبے ٹیکسٹائل کے علاؤہ نئے ابھرتے شعبے آئی ٹی کی برآمدات میں بھی بہت اضافہ ہوا ہے ۔2020 میں آئی ٹی برآمدات بڑھ کر 194 ملین ڈالر ہو گئیں جبکہ2019 میں یہ برآمدات 135 ملین ڈالر تھیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب خطے کے ممالک کی برآمدات میں کمی ہو رہی ہے پاکستان کی برآمدات میں زبردست اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پاکستان کے صنعتی شعبے کی شرح نمو میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑی صنعتوں کی افزائش میں بڑی ریکوری آئی ہے۔ جولائی تا دسمبر 2020 میں ان برآمدات میں پچھلے سال کی اسی عرصے کے مقابلے میں چالیس فیصد اضافہ ہوا۔

اسد عمر نے مزید کہاکہ آئی سی ٹی کی برآمدات اب ہماری کل خدمات کی برآمدات کا 33 فیصد ہیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply