اسلام آباد (بی ایل آ ئی)پاکستان میں پہلی مرتبہ الیکٹرک موٹر سائیکلیں فروخت کیلئے پیش کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں پہلی مرتبہ مکمل الیکٹرک موٹر سائیکل کو مارکیٹ میں پیش کیا گیا ہے۔ جولٹا نامی کمپنی کی جانب سے 70 سی سی، 100 سی سی اور 125 سی سی انجن کی حامل تین موٹر سائیکلوں کے ماڈل پیش کیے گئے ہیں۔ 70 سی سی موٹر سائیکل کی ابتدائی قیمت 35 سے 40 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔ جبکہ دیگر 2 ماڈلز کی قیمتوں کا تعین فی الحال نہیں کیا گیا۔ یہ موٹر سائیکل مکمل طور پر الیکٹرک ہوں گی اور انہیں چلانے کیلئے پیٹرول کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ موٹر سائیکلز پہلے مرحلے میں بلوچستان کے شہر گوادر میں فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.