پاکستان نے استنبول میں دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دلی دکھ ہے کہ برادر ملک ترکی میں ایک بار پھر دہشتگردی کا سانحہ ہوا۔
اتوار کو جاری کیے گئے بیان میں دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان ترکی میں دہشتگردی کے بیہمانہ واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہے،دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام اپنے رنج کا اظہار کرتے ہیں،پاکستان کی حکومت اور عوام ترک قیادت اور عوام کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔
دفترخارجہ نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام سانحہ کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں،دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ یکجہتی کی توثیق کرتے ہیں،پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی