لاہور(بی ایل ٰآئی) پاکستان کی آئل انڈسٹری میں شاندار اضافہ ہوا ہے اور یوروآئل بھی مارکیٹ کا حصہ بن گیا، یوروآئل نے اپنے لوگو اور پٹرول پمپ کے ڈیزائن کی رونمائی کردی ہے جبکہ کمپنی نے آئندہ تین سال میں ملک بھر میں اعلیٰ معیار کے300پٹرول پمپ لگانے کا اعلان کردیا, اس کمپنی کیلئے آدھی سرمایہ کاری روس کرے گا۔
یوروآئل کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید سہیل نے بتایاکہ یوروآئل نے اپنا لوگومتعارف کرایاتو اس کے ذہن میں ایک نقشہ تھا، یہ شاندار ماضی اور روشن مستقبل کا نشان ہے ۔ جتنی بھی کامیاب آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ڈیزائن جاذب نظر ہوتے ہیں،یوروآئل نے آرکیٹکچر کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرول پمپ ڈیزائن کیا، چاروں اصول آنکھوں میں اترنے والے، صارفین کی آسانی، سیکیورٹی اور ٹرسٹ کو مدنظررکھا۔انہوں نے بتایاکہ ہم کچھ الگ کرنا چاہتے تھے،ہم برطانوی کمپنی کے پاس گئے جس نے شیل اور برٹش پٹرولیم جیسی کمپنیوں کے پٹرول پمپ بھی بنائے ، تین سال میں پورے پاکستان میں اعلیٰ کوالٹی کے300 پٹرول پمپ لگائیں گے اور اس ضمن میں روسی کمپنی کیساتھ معاہدہ بھی ہوگیا، آدھی سرمایہ کاری روس سے ہوگی ۔ یوروآئل کے سی او او نے بتایاکہ ساہیوال میں یوروآئل کا ایک پٹرول پمپ زیرتعمیر ہے ، آئندہ سال تین پٹرول پمپ آپریشنل ہوں گے اور تین سالوں میں تین سو پٹرول پمپ فعال ہوں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ گیارہ سال قبل یوروآئل نے فیول ٹیک کے نام سے ایک آئل ڈسٹری بیوشن کمپنی شروع کی تھی جواب یوروآئل میں ضم ہوجائے گی اور اب تک تمام اہداف بخوبی حاصل کیے ، سی پیک کے تمام پراجیکٹس بھی فیول ٹیک کے پاس تھے۔
مہمان خصوصی اور روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر مجیب شامی نے یوروآئل کے لوگوکی تقریب رونمائی کی اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہاکہ امید ہے کہ یوروآئل اپنے دعوے کے مطابق پرفام بھی کرے گا، چند سال پہلے فیول ٹیک کی بنیاد رکھی گئی تھی ، عمرشامی اور سہیل نے مل کر خدمت اور دیانت کا اعلیٰ معیار قائم کیا، ایک قطرے کی ملاوٹ بھی ثابت نہیں ہوسکی اور نہ کوشش کی گئی، مشکل حالات میں بھی کمٹمنٹ پوری کیں، آئل مارکیٹنگ کمپنی کی بنیاد دیوانے کا خواب تھا جو اب حقیقت ہے، سہیل کی نسبت یہ ہے کہ وہ سید سرفراز صاحب کے بیٹے ہیں ، سرفراز صاحب کا سایہ بھی بڑی برکت کا باعث ہے اور جہاں تک ہمارا تعلق ہے توہم صوفیاءو اولیاءکے معروف گھرانے سے ہیں، ہمارے جدامجدحضرت تاج العارفین شیخ عبدالنبی شامی صاحب جن کا مزار شام چوراسی میں ہے ، اور عدنان ناصر صاحب خود چلتے پھرتے صوفی ہیں، اس لحافظ سے یہ مبارک اجتماع ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اچھے عمل کی مثال گندم کے دانے کی سی ہے جسے زمین میں ڈالتے ہیں تو ایک دانے سے کتنے دانے پیداہوتے ہیں،اسی طرح نیک عمل پھیلتا چلاجاتاہے اور برکت بڑتی جاتی ہے ، یہ بزنس بھی اسی طریقے سے پھیلتا جارہاہے اور امید ہے کہ جب تک خدمت کا جذبہ اور دیانت کے جذبے کو ملحوظ خاطر رکھاجائے گا تو ہمیں آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا، عمرشامی کوہمیشہ ایک نصیحت ہوتی ہے کہ جھوٹ نہ بولیں اور نماز پڑھیں ، آپ سب کو بھی یہی تلقین ہے کہ آپ بھی یہی دو کام کریں، کہاگیا کہ بزرگوں کی صحبت میں بھی بیٹھیں لیکن آج کچھ بزرگ ایسے بھی ہیں جن کے پاس جوانوں کو دینے کے لیے کچھ نہیں ، جوانوں کے پاس بھی کچھ فرصت کم ہے ۔مزید تفصیلات کیلئے ویڈیو دیکھئے
پاکستان کی آئل انڈسٹری میں ایک اور کمپنی آپ کو متعارف کروارہی ہے جس کا نام یورو آئل ہے ، اس کے لوگو کی رونمائی اور پٹرول پمپ کے ڈیزائن کے بارے میں اس کمپنی کے چیف آپریٹرنگ آفیسر (سی او او) سید سہیل شاہ سے گفتگو آپ بھی سنئے۔