پاکستان ویمن ٹیم نے ویسٹ انڈیز کا حساب چُکتا کردیا
پاکستان ویمن ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 34 رنز سے شکست دے دی، 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔
دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 49.4 اوورز میں 240 رنز اسکور کئے، اوپنر سدرہ امین نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 96 رنز کی اننگز کھیلی، ندا ڈٓار نے 81 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 206 رنز بناسکی، نتاشا مکلین نے 82 رنز کی اننگز کھیلی، اسٹیفنی ٹیلر 48 رنز بناسکیں۔ ڈیانا بیگ نے 4، ثناء میر نے 3 اور نشرح سندھو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی جانب سے شاندار بیٹنگ پر سدرہ امین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پہلا ون ڈے ویسٹ انڈیز نے 146 رنز سے جیتا تھا، 3 میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن ون ڈے 11 فروری کو