پاکستان نے 3 سال میں 2067 ارب روپے غیر ملکی قرض لیا

اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے گزشتہ 3 برس میں 20 کھرب 67 ارب سے زائد کا غیر ملکی قرضہ لیا جس میں سے صوبوں کو صرف 2 کھرب 17 ارب روپے سے دیے گئے۔ سب سے زیادہ 1 کھرب 58ارب روپے پنجاب کو جبکہ سب سے کم 1 ارب 44 کروڑ روپے بلوچستان کو ملے۔

موجودہ حکومت نے اپنے دور اقتدار کے دوران 19723.94 ملین ڈالر (20 کھرب 67 ارب 6 کروڑ 89 لاکھ روپے پاکستانی) غیر ملکی قرضہ حاصل کیا، جس میں سے صوبوں کو صرف 2071.47 ملین ڈالر (پاکستانی 2 کھرب 17 ارب 9 کروڑ روپے ) صوبوں کو دیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق غیر ملکی قرضے کا سب سے زیادہ حصہ 1510.85ملین ڈال ر(پاکستانی 1 کھرب 58 ارب روپے سے زائد) صرف پنجاب کو دیے گئے جبکہ خیبر پختونخوا کو 55.22 ملین ڈالر (5ارب 78کروڑ روپے سے زائد) بلوچستان کو 13.80 ملین ڈالر (پاکستانی 1ارب 44 کروڑ روپے) اور سندھ کو 489.15 ملین ڈالر (51 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد) دیے گئے۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.