پاکستان نے ورلڈالیون کو شکست دیکر آزادی کپ اپنے نام کرلیا

لاہور

آزادی کپ کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو 33رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے دیئے جانے والے 184رنز کے ہدف تعاقب میں 8وکٹوں کے نقصان پر150رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ۔جس میں پریرا اور ملر 32,32رنز بنا کر سرفہرست رہے ۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 2 کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ عماد وسیم ،عثمان خان اور روما رئیس نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔ورلڈالیون کی جانب سےہدف کے تعاقب میں ہاشم آملہ اور تمیم اقبال نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن تمیم اقبال زیادہ دیر وکٹ پر قدم جمانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور 14 رنز پر عثمان شنواری کی گیند کا نشانہ بنے ،ان کے ساتھ اوپنگ پر آئے ہاشم آملہ 21 رنز پر حسن علی کے ہاتھوں رن آوٹ ہو گئے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے بین کٹنگ 5 رنز پر حسن علی کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسیز 13 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔

اس سے قبل پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر183رنز بنائے جس میں احمد شہزاد 89رنز کے ساتھ سرفہرست رہے ۔بابراعظم 48اور فخر زمان 27رنزبنانے میں کامیاب ہوئے ۔

سرفراز احمد کا کہناہے کہ ورلڈ الیون کو اچھا ہدف دینے کی کوشش کریں گے ،کوشش کریں گے 170 سے زائد رنز بنائیں ،بابراعظم فارم میں ہیں،امید ہے ا?ج بھی اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.