پاکستان میں 9ماہ میں بجٹ خسارہ1238ارب روپے سے تجاوزکرگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت کے اخراجات بے قابو کہاں کی کفایت شعاری، کیسی بچت؟؟ کہ نو ماہ میں بجٹ خسارہ بارہ سو اڑتیس ارب روپے سے تجاوز کر گیا، ماہرین نے مہنگائی میں اضافے کی پیشگوئی کر دی۔پاکستان کے لوگوں کی کہانی اس سے مختلف نہیں کہ آمدن اٹھنی خرچہ روپیہ، جی ہاں ملک میں کفایت شعاری کے حکومتی دعوے بڑے بڑے مگر حقیقت کچھ اور ہی نکلی، ملکی معیشت کو پھر بجٹ خسارے نے جکڑ لیا، جولائی تا مارچ 3145 ارب روپے آمدن کے مقابلے میں اخراجات 4383 ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے 1238 ارب روپے قرض لیا گیا، مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 1094 ارب روپے قرضوں پر سود کی نذر ہوگئے، اقتصادی ماہرین کے مطابق 1276 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں سالانہ بجٹ خسارہ کہیں زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔ماہرین نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ خسارے سے نکلنے کیلئے ٹیکس آمدن بڑھانا ہوگی۔ آمدن کم ہونے کے باعث صوبوں کو نو ماہ مں 1412 ارب روپے ہی مل سکے ۔ اس دوران صوبوں نے 137 ارب روپے کم خراجات کیے ۔ دفاع پر 536 ارب جبکہ وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر 323 ارب روپے خرچ ہوئے۔
About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.