کراچی( بی ایل آٸی ) وزیر برائے اطلاعات ، بلدیات، ہاو سنگ ٹاون پلاننگ ، مذہبی امور ، جنگلات و جنگلی حیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ سے آباد تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو نہ صر ف ہر قسم کی مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے بلکہ ان کے حقوق کا مکمل تحفظ بھی کیا جاتا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہی قائد اعظم محمد علی جناح کی سوچ تھی اور اسی سوچ کو بعد میں شہید ذوالفقار علی بھٹو ، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنی ہر پالیسی کا حصہ بنایا۔اور اب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویثرن بھی یہی ہے۔اور اس سلسلے میں ان کی واضح ہدایات ہیں۔انہوں نے یہ بات اتوار کے روز سوامی نارائن مندر میں جاری چار روزہ میلے میں شرکت کے دوران کہی۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جس نے ہمیشہ اقلیتوں کو سب سے زیادہ نمائندگی دی ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نہ صر ف خو د اقلیتوں کے مذہبی تہواروں میں شرکت کرتے ہیں بلکہ وہ کا بینہ کے اراکین کو بھی ان تہواروں میں شریک ہونے کی ہدایت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے سب سے زیادہ قانون سازی کی ہے۔انہوں نے اس سلسلے میں چھوٹی عمر کی شادی پر پابندی اور دیگر قوانین کی مثال دی۔ سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر سندھ حکومت کی جانب سے ہندو برادری کے لئے ہندو ں کی مقدس کتاب بھگوت گیتا کی دس ہزار کاپیاں دینے کا بھی اعلان کیا۔صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہندوستان اور پاکستان میں اقلیتوں سے برتاو ¿ میں واضح فرق ہے ، ہندوستان میں اقلیتیں مودی حکومت کے کالے قوانین کی وجہ سے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔اس کے علاوہ بھی وہاں آئے دن اقلیتوں کے ساتھ نا انصافی کا سلوک برتاو کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا تعلیم یافتہ طبقہ اب اس با ت کو سمجھ چکا ہے کہ مودی حکومت اقلیتوں کے ساتھ ذیادتی مرتکب ہو رہی ہے۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس کے برعکس پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ نا صرف برابر ی کا سلوک روا رکھا جاتا ہے بلکہ انہیں ہر قسم کی مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔سوامی نارائن مندر پہچنے پر ہندو برادری کے اراکین نے سید ناصر حسین شاہ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں اجرک اور پھولوں کا تحفہ پیش کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی شہزاد میمن، ڈاکٹر لال چند اکرانی، ، چیئرمین ڈی ایم ساو تھ ملک فیاض بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آ سٹریلیا سے آئے ہوئے پنڈت شیام نند اور رام یوگا داس نے صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاھ اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد سے ملاقات کی اور انہیں مندر کا دورہ کروایا۔ دریں اثناءصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کے سواءکچھ نہیں دیا۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار نے آکر لوگوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ پی ٹی آئی سے تنگ ہوگئے ہیں۔ اور جلد اس نااہل حکومت سے چھٹکارا حاصل کر نا چاہتے ہیں۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اسد عمر اور پی ٹی آئی کے دیگر اراکین محض مگرمچھ کے آنسو ں بہا رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کو وقت سے پہلے ہی فارغ کردیا گیا ، بلکہ نئے الیکشن بھی نہیں کروائے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں بھی بلدیاتی الیکشن نہیں کروائے جا رہے ہیں ۔ سندھ صرف واحد صوبہ ہے جہاں نہ صرف بلدیاتی نمائندے موجود بلکہ وہ اپنا کام انتہائی خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی واضح ہدایات میں بلدیاتی نمائندوں کو مزید اختیارات دے جائیں تاکہ ان کے ذریعے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کی جا سکیں۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.