پاکستان میں کم کرایوں والی نئی ایئرلائن آگئی

پاکستان میں کم کرایوں کیساتھ نئی ایئرلائن کو متعارف کرایا گیا ہے، جس کا نام فلائی جناح ہے۔

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)یہ ایئرلائن نجی گروپ نے ایئر عریبیہ گروپ، کے ساتھ مل کر پاکستان میں لانچ کی ہے، جو کہ ایک مشترکا منصوبہ ہے۔ فلائی جناح، سیرین ایئر اور ایئر سیال کے بعد حالیہ دنوں میں تیسری نئی ایئر لائن ہوگی، جب کہ جیٹ گرین اور کیو ایئرلائن کے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرزا کے مطابق فلائی جناح کو تقریباََ 2 ماہ قبل آر پی ٹی لائسنس دیا گیا اور 2 سال کے اندر انہیں اس مقصد کے لیے طیاروں کی فراہمی سمیت ایئرلائن چلانے کے تمام انتظامات کرنے ہیں۔

ایئر عریبیہ گروپ کے چیئرمین شیخ عبداللّہ بن محمدالتھانی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی ایئر لائن پاکستان میں سفروسیاحت کے شعبے کی ترقی کے ذریعے روزگار کے مواقع فراہم کر کے مقامی معیشت میں براہ راست اپنا حصّہ ڈال کرملک کے ایوی ایشن سیکٹر کی قدر میں اضافہ کرے گی۔

نئی ائیرلائن کا روٹ کیا ہوگا؟
فی الحال ’فلائی جناح‘ کا مرکزی دفتر کراچی میں ہوگا، جب کہ اندرون ملک اس کی پروازیں ہوں گی، جس کے بعد اس کا دائرہ بین الاقوامی نیٹ ورک تک پھیلا یا جائے گا۔ ایئر لائن نے مسافروں کو کم قیمت میں بہترین سہولیات فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ایئر عریبیہ کا آغاز
ایئر عریبیہ نے اکتوبر2003میں اپنا سفر شروع کیا۔ اس وقت اس کے پاس 58 نئے ائیر بس اور طیاروں کا مکمل فلیٹ موجود ہے۔ جو متحدہ عرب امارات، مراکش اور مصر کے 170 روٹس پر کام کر رہے ہیں۔

About BLI News 3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply