پاکستان میں پہلی بار فرنٹ اور بیک ڈسپلے والے فونز متعارف۔۔۔سام سانگ اورایپل کاکوئی فون ایسانہیں جس میںیہ فیچرموجودہو

کراچی(بی ایل ٰآئی )چینی کمپنی میزو نے پاکستان میں پہلی بار ڈوئل ٹچ اسکرین والے فلیگ شپ فونز متعارف کرا دیئے ہیں جس میں فرنٹ کے ساتھ بیک پر بھی ڈسپلے دیا گیا ہے۔ درحقیقت سام سنگ، ایپل یا کسی بھی کمپنی کا کوئی بھی فون ایسا نہیں جس میں فرنٹ اور بیک پر ڈسپلے اسکرین دی گئی ہو۔ یعنی آپ اس فون میں پرفیکٹ سیلفی بیک کیمروں سے بھی لے سکیں گے۔

پرو 7 میزو پرو 7 5.2 انچ کی آئی پی ایس سپر امولیڈ فرنٹ اسکرین کے ساتھ ہے جبکہ بیک پر سیکنڈری ڈسپلے 1.9 انچ امولیڈ اسکرین کے ساتھ ہے۔ اس فون میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری، 4 جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج، اوکٹا کور میڈیا ٹیک ہیلیو پی 25 پراسیسر دیا گیا ہے۔ فون کے بیک پر 12، بارہ میگا پکسل کے 2 کیمرے ایف 1.9 آپرچر اور ڈوئل ٹون ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ دیئے گئے ہیں جبکہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرہ ایف 2.0 آپرچر کے ساتھ ہے۔ اس فون کی قیمت پاکستان میں 45 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔ پرو 7 پلس اس فون میں فرنٹ پر 5.7 آئی پی ایس سپور امولیڈ جبکہ بیک پر 1.9 انچ کی امولیڈ اسکرین دی گئی ہے۔ پرو سیون کے مقابلے میں اس میں سکس جی بی ریم ہے جبکہ اسٹوریج 64 جی بی ہے۔ پرو سیون پلس میں ڈیکا کور پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ فرنٹ اور بیک پر کیمرہ سیٹ اپ پرو سیون جیسا ہی ہے۔ اس میں 3500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ ڈوئل سم کا آپشن بھی ہے جبکہ اس کی قیمت 59 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.