کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) صوبائی وزیر کھیل سندھ سردارمحمد بخش خان مہر سے سندھ اور بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے عہدے داروں، انٹرنیشنل باکسرز، ریفریز ججز، کوچز سمیت دیگر آفیشلز نے ان کے دفتر میں ملاقات کی ،اس موقع پر وزیر کھیل کو پھولوں کے ہار پہنانے کے ساتھ ان پر گل پاشی بھی کی گئی۔وزیرکھیل سردارمحمد بخش خان مہرنے کہا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،سابقہ عہدے داران نے باکسنگ کے لئے کچھ نہیں کیا، جس کی وجہ سے قومی اور بین الاقوامی سطح پرباکسنگ کے کھیل کو نقصان پہنچا ،اور ہم انٹرنیشنل باکسنگ کی نچلی سطح پر آگئے،باکسنگ کو تباہی پرلانے والوں کو احتساب ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا باکسنگ میں ایک اعلی مقام تھا جس کا ابھی دور دور تک کوئی نام ونشان نہیں،باکسنگ کے حقیقی لوگوں سے ملنے کے بعد اور لاہور میں بھی باکسنگ اور اسپورٹس کی نامور شخصیات کی موجود گی میں جو تفصیلات معلوم ہوئی اس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ ہے کہ اب باقاعدہ طور پر پاکستان باکسنگ کے کھیل میں اپنا حصہ ڈالوں اور اس کھیل کی بھاگ دوڑ اپنے ہاتھوں میں لے آکراس کھیل کی سرپرستی کروں اور اس کھیل کو اس کا حقیقی مقام دلانے میں اپنا رول پلے کروں۔ اس موقع پر انٹرنیشنل اولمپک ریفری جج سید علی اکبر شاہ قادری نے وزیر کھیل سندھ کو ملکی اور انٹرنیشنل باکسنگ کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہی دی۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر اور بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر فقیر حسین نے کہا کہ پروفیسر انور چوہدری کے انتقال کے بعد اگر کوئی شخص باکسنگ کوترقی دے سکتا ہے تو آپ کی صورت میں نظر آیا ہے ہم مکمل طور پر تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔اس موقع پر سیکریٹری جنرل محمد اکرم خان، غلام حسین پٹنی، ناصر کریم بلوچ، رشید قمبرانی،،وحید آغا پشین،صابر بلوچ،، سلیم قمبرانی، صدیق قمبرانی،، سید اشرف علی، سندھ اسپورٹس بورڈ کے کوچ جاوید جان،برکت علی،،وہاب درانی،مجید بروہی،رفیع الدین،، عتیق الرحمن،ندیم نظر،دھنی بخش،عبدلرحمن ،صلاح الدین سمیت دیگر عہدے داران موجود تھے ۔ صوبائی وزیر کھیل سندھ نے باکسنگ کے گراس روٹ لیول پر فروغ دینے کے حوالے سے عہدیداروں اور کھلاڑیوں سے تجاویز بھی لیں۔
About BLI News
3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.