پاکستان ملائشیا، اردن اور ویت نام کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو فروغ دینے کا خواہاں ہے: صدر ممنون

اسلام آباد (بی ایل ٰآئی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ملائشیا، اردن اور ویت نام کے ساتھ گہرے تعلقات ہیں اور پاکستان ان تعلقات میں مزید اضافے کا خواہاں ہے تاکہ اِن ممالک کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کو وسعت دی جا سکے۔

ایوان صدر سے جمعہ کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے ملائیشیا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر ڈاکٹر حسرالثانی بن مجتبار، ویت نام کے سبکدوش ہونے والے سفیر نگوین ڑوین لو اور پاکستان کے اردن میں نامزد سفیرسے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ایوان صدر میں ان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملائیشیا نے مختلف شعبوں میں شاندار ترقی کی ہے جو دیگر ممالک کے لئے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا ایک دوسرے کے قریب ہیں۔ ہماری دوستی مشترکہ عقائد، ورثے اور تاریخ پر مبنی ہے۔ صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ ملائشیا کے پاکستان کے لئے نئے ہائی کمشنر بھی سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر حثر الثانی بن مجتبار کی طرح دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سبکدوش ہونے والے ملائیشیا کے ہائی کمشنر بھی اپنے وطن میں پاک ملائیشیا تعلقات میں وسعت کے لئے کوشش جاری رکھیں گے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.