پاکستان محفوظ ملک ہے، یہاں سیکورٹی کے کوئی مسائل نہیں، سری لنکن جرنلسٹوں

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کی جانب سے سری لنکن مہمان اسپورٹس جرنلسٹس کے اعزاز میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے میڈیا سینٹر میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیل کے چوتھے روز چائے کے وقفے میں ایک تقریب پذیرائی کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر ڈائریکٹر میڈیا پاکستان کرکٹ بورڈ سمیع الحسن برنی مہمان خصوصی تھے، تقریب میں سابق ٹیسٹ کپتان،وکٹ کیپر وسیم باری، معروف سینئر جرنلسٹ قمر احمد اوردیگر شریک ہوئے، اس موقع پر سر ی لنکن کرکٹ کمنٹیٹر روشان ابھی سنگھے نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کی جانب سے سری لنکن مہمان اسپورٹس جرنلسٹس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد مہمان نوازی کی اعلی مثال ہے، کراچی کے جرنلسٹس برادری نے مہمان صحافیوں کے لئے جو پیار اور محبت کا اظہار کیا ہے،وہ ایک یادگار اور خوش گوار لمحہ ہے، ان حسین یادیں کو ساتھ لے واپس جائیں گے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں، اسی دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی میں مدد کرنے کے لئے دس سا ل کے بعد کھیلنے آئے، پاکستان محفوظ ملک ہے، یہاں سیکورٹی کے کوئی مسائل نہیں، سری لنکن جرنلسٹوں نے کہا کہ ہم اپنی رپورٹس میں پاکستان کا پرامن تصور کو اجاگر کریں گے، دنیا کے دیگر ممالک میں پاکستان آنے کے لئے اپنی رپورٹنگ سے کرکٹ کی راہ ہموار کرنے میں اپنا کردار دا کریں گے۔ مہمان خصوصی پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا کہ سجاس نے ایک اچھی کوشش کی ہے، مہمان سری لنکن جرنلسٹوں کے لئے مختصر مگر جامع تقریب پذیرائی منعقدکرکے سندھ کی قدیم روایت کو برقرار رکھا ہے۔ تقریب میں سجاس کے صدر طارق اسلم، سیکریٹری محمد اصغر عظیم، سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان،پی ایس ڈبلیو ایف کے سینئر نائب صدرسید نصر اقبال، مجلس عاملہ کے اراکین سمیت ممبران کی بڑی تعداد،سینئر جرنلسٹوں عبدالماجد بھٹی، وحیدخان، احسان قریشی، خالد ایچ خان، عبدالرشیدشکور، شاہد اختر ہاشمی، مزرا اقبال بیگ، عزیز رحمت اللہ، عتیق الرحمن نے شرکت کی۔ آخر میں مہانوں سری لنکن جرنلسٹوں کو سجاس کی جانب سے یادگاری شیلڈزپر پیش کی گئی۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.