پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور پر امن،اقتصادی راہداری کے فوائد میں دیگر اقوام کو بھی شریک کرنا چاہتے ہیں :ممنون حسین

اسلام آباد( ویب ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ہ،دیگر اقوام کو بھی اقتصادی راہداری کے فوائد میں شریک کرنا چاہتے ہیں جبکہ آج کا پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور پر امن ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کا جنوبی ایشیا کی فیڈریشن آف اکاونٹنٹس بین الاقوامی کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے لیے پاکستان خطے میں محفوظ ترین ملک کے طور پر ابھرا ہے اوردہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کی دی ہوئی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں ۔ حکومت نے صنعت وتجارت کیلئے لبرل اورکاروبار دوست قوانین وضع کردیے جبکہ ہم اقتصادی راہداری کے فوائد میں دیگر اقوام کو بھی شریک کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آج کا پاکستان ماضی کے مقابلے میں زیادہ محفوظ اور پر امن ہے اور امن و امان کی بہتر صورتحال نے ملک کو صنعتی وتجارتی سرگرمیوں کیلئے زیادہ سازگار بنا دیا ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.