پاکستان قونصلیٹ دبئی میں پہلی کھلی کچہری کا انعقاد

دبئی  وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور مشکلات کے حل کے لئے کھلی کچہری منعقد کرنے کا اعلان۔ پاکستان قونصلیٹ دبئی میں پہلی کھلی کچہری لگائی گئی جس میں قائم مقام قونصل جنرل رانا ثمر جاوید، مشن کے دیگر افسران ڈاکٹر ناصر اکرم، شیخ عاشق حسین، عاصمہ اعوان، احمد شامی، نادرہ اور پاسپورٹ محکمہ کے ذمہ داران موجود تھے۔ عوام کی عدالت میں پاکستانیوں نے اپنے مسائل کھل کر بیان کئے۔ زیادہ تر شکایات نادر، ایف آئی اے اور ویلفیئر کے متعلق تھیں۔ رانا ثمر جاوید نے فوری احکامات جاری کئے کہ درپیش مسائل کا فوری حل ڈھونڈا جائے۔ قونصلیٹ کی اس کوشش کو یہاں پاکستانیوں نے سراہا ہے۔ اس طرح ہر کسی کو قونصلیٹ کے افسران سے براہ راست اپنی مشکلات اور مسائل کو بتانے کا موقع ملتا ہے۔ اوپن فورم کا انعقاد خوش آئند ہے۔

قونصلیٹ کی کوشش سے 80 قیدیوں کو آﺅٹ پاس جاری کرکے پاکستان بھیجا جارہا ہے۔ قونصلیٹ کی نئی عمارت کی تعمیر کا کام بھی جلدی شروع ہونے جارہا ہے۔ واضح رہے کہ قونصلیٹ میں ہر بدھ کوبعدازا دوپہر 2 بجے سے 3 بجے تک کھلی کچہری کا انعقاد ہوتا ہے۔

About BLI News 3239 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.