پاکستان شدید معاشی خطرات سے دوچار ہے لیکن گھبرانا نہیں ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(بی ایل ٰآئی)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت شدید معاشی خطرات سے دوچار ہے، لیکن ان سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کو ترقی اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے، دعا ہے یہ عید پاکستان کو ان شدید مشکلات سے نجات دلائے، آج یومِ عید ایک خاص دن سے بڑھ کر بے مثال اتحاد و یگانگت کا ایک خاص موقع ہے، آج گلہ کرنے کا نہیں گلے ملنے کا دن ہے، قوم کے یک قالب ہونے کا دن ہے اور مل کر مسکرانے کا دن ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت شدید معاشی خطرات سے دوچار ہے، لیکن ان سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، محنت، دیانت سے یہ مشکلات کم ہوں گی، مسائل کے حل کیلئے محنت کرنا ہماری ذمہ داری ہے، حکومت کا حصہ تمام متحدہ جماعتیں مل کر مسائل کا حل نکالیں گی، ہم ان مشکلات کو حل کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے، اس میں آپ سب کی دعائیں اور تعاون کی ضرورت ہے، میں اپنی انتہائی محنتی قوم سے جلد خطاب کروں گا۔
شہبازشریف نے کہا کہ قوم کو لوڈ شیڈنگ سے نجات دلانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں، عوام کی تکلیف کا احساس کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں، عوام آنے والے دنوں میں ملکی حالات میں بہتری دیکھیں گے۔

وزیراعظم نے ایک ٹویٹ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا اپنے دورے کے دوران پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب گہرے روابط اور تعاون کے نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں، کنگ سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو عید کی مبارک باد۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply