پاکستان سے محبت کا اظہار کرتی فنِ مصوری کی نمائش

????????????????????????????????????


ایم ایس بی ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ حیدری اور نظافت کمیٹی کے مشترکہ تعاون سے پاکستان سے محبت کا اظہار کرتی فنِ مصوری کی نمائش “سوھنی دھرتی” آرٹ ایگزیبیشن کا انعقاد
 
 کرونا وبا کے پیش نظر 500سے زائد فن پاروں پر مبنی نمائش کو دنیا بھر میں آن لائن دکھا یا گیا
 
 کراچی ( عبدالستار مندرہ) پاکستان کی ثقافت کے مختلف رنگوں کی عکاسی کرتی فنِ مصوری کی نمائش کا اہتمام ایم ایس بی ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ حیدری کی جانب سے کیا گیا۔نمائش کا بنیادی مقصد طلباءمیں وطن عزیز کے لئے محبت کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا ۔ اس ضمن میں 500سے زائد طلباءکے فن پارے نمائش کا حصہ بننے ۔طلباءنے پاکستان کے تمام صوبوں کی ثقافت کو خوبصورت انداز سے کینوس پر قید کیا۔نمائش کو کامیاب بنانے کے لئے ادارے کے سابق طلباءاور اساتذہ نے بھی اپنا کردار ادا کیا ۔ نمائش کی کامیابی کے لئے اس سے قبل ایک مہم چلائی گئی جس میں طلباءکی کاوشوں اور تحقیقات پر مبنی مواد دکھایا گیا ۔یہ نمائش آن لائن کئی ہفتوں تک جاری رہی جس میں طلباءنے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا ۔مصوروں کی حوصلہ افزائی کے لئے انڈس اسکول آف آرٹ کی مصورہ محترمہ ناہید یحییٰ نے طلباءکے کام کا تنقیدی جائزہ لیا اور اُن کے کام کو سراہا ۔نمائش میں حصہ لینے والے طلباءکو انعامات اور سرٹیفیکٹس سے بھی نوازا گیا۔

About BLI News 3253 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.

Be the first to comment

Leave a Reply