پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا : اعجاز الحق

جدہ(بی ایل آ ئی) سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے دنیا کو مثبت پیغام جائے گا ۔ دہشت گردو ں کو شکست دینے کیلئے پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کرانا جراتمندانہ فیصلہ ہے۔

جیو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں پنجاب حکومت کے اقدام کو خوش آئند کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کا انعقاد لاہور میں ہونا دلیرانہ اور جراتنمندانہ اقدام ہے جس سے دہشتگردوں کو شکست ہو گی ۔

اعجاز الحق نے مزید کہا کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر آئندہ انتخابات میں کامیابی مسلم لیگ ن کی ہو گی ۔

About BLI News 3241 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.