شارجہ (بی ایل ٰآئی)پاکستان سپر لیگ زور و شور سے جاری ہے جس میں آج ملتان سلطان کی ٹیم پشاور زلمی سے ٹکرائے گی تاہم اس موقع پر ملتان سلطانز کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبر آ گئی ہے ۔
ملتان سلطان کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ شاہد آفریدی فٹ ہو گئے ہیں اور وہ آج پشاور زلمی کیخلاف میدان میں اتریں گے ، آج کا میچ اہم ہے اور شاہد آفریدی کی واپسی بھی خوش آئند ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ میچ میں اتار چڑھاﺅ ٹی ٹوینٹی کا حسن ہے ۔