پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2018 کا پر تپاک استقبال، شاندار آتش بازی کا مظاہرہ، دبئی کے برج خلیفہ پر لیزر لائٹ شو کا انعقاد
اسلام آبادپاکستان سمیت دنیا بھر میں نئے سال کا آغاز ہو گیاہے اور اس موقع پر پر بھر پور آتشباز ی کر کے نئے سال کا استقبال کیا گیا جبکہ دبئی نے برج خلیفہ کی عمارت پر دنیا کے سب سے بڑے لیزر لائٹ شو کا انعقاد کر کے ورلڈ ریکارڈ بنالیاہے اور اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیاہے۔ ،نئے سال کی آمد پر بحریہ ٹاؤن کے تحت کراچی، راولپنڈی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ،اس موقع پر ہزاروں افراد اس دلکش مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لئے موجود تھے ،دوسری طرف مینار پاکستان میں بھی آتش بازی کے ہونے والے دلکش منظر سے آسمان رنگ و نور سے بھر گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں نئے سال کی آمد کا جشن انتہائی شاندار انداز میں منایا جا رہا ہے ،سال نو کی آمد کے موقع پر پاکستان بھر میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان رنگ ونور میں نہا گیا ۔اس سے قبل عالمی سطح پر سب سے پہلے سال نو کا جشن نیوزی لینڈ کے اسکائی ٹاور سے شروع ہوا جہاں گھڑی پر 12 بجتے ہی شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا جس سے آسمان رنگ و نور میں نہا گیا جبکہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال 2018 کا آغاز ہونے پر زبردست آتشبازی کے ساتھ استقبال کیا گیا۔
آسٹریلیا کے اوپیرا ہاوس میں آتش بازی کا انتہائی شاندار مظاہرہ:
دوسری طرف دنیا میں سب سے بڑی آتش بازی کا مظاہرہ دبئی میں کیا جائے گا جہاں اس دلفریب منظر کو کروڑوں افراد براہ راست دیکھیں گے ۔پاکستان میں نئے سال کا آغاز ہوتے ہی من چلے سڑکوں پر نکل آئے ،آتش بازی کی گئی جبکہ ملک کے کئی شہروں میں سے ہوائی فائرنگ کی بھی اطلاعات ہیں۔دوسری طرف پولیس نے اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہوئے ہیں اور کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے نبٹنے کے لئے سیکیورٹی اداروں نے مکمل تیاریاں کی ہوئی ہیں ۔
مینار پاکستان پر آتش بازی کا مظاہرہ:
آکلینڈ شہر کے اسکائی ٹاور پر نئے سال کا آغاز الٹی گنتی سے کیا گیا اور رات کے 12 بجتے ہی آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس کے نتیجے میں آسمان رنگ و نور میں نہا گیا۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی نئے سال کا آغازہوگیا۔ سڈنی ہاربراور اوپیرا ہاﺅس پر 2018 کا استقبال کیا گیا اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جس سے رات میں دن کا سماں لگنے لگا۔
آکلینڈ میں آتش بازی کا مظاہرہ:
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر بھی جشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور 10 لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے۔ اس موقع پر مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا اور ملک بھر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنےکے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ حکومت نے موٹرسائیکل کی ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی عائد کی ہے جبکہ ذمہ دار شہری کی حیثیت سے نئے سال کا استقبال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان میں 2017 کا آخری غروب آفتاب:
پاکستان کے مختلف شہروں لاہور ،کراچی ،اسلام آباد سمیت دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں نئے سال کی خوشیاں بھر پور انداز میں منائی جا رہی ہیں اور منچلے سڑکوں پر آکر موٹر سائیکلوں کے کرتب دکھانے میں مصروف ہیں جبکہ شہر کے کئی حصوں میں میوزک پروگرامز بھی ترتیب دیئے گئے ہیں۔
اوپیرا ہائوس میں آتش بازی کا مظاہرہ:
صدر ممنون حسین ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،چاروں وزرائے اعلیٰ، عمران خان ،آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو زرادری ،مولانا فضل الرحمن ،سینٹر سراج الحق ،ڈاکٹر طاہر القادری ،شیخ رشید احمد ،ڈاکٹر فاروق ستار سمیت ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نیا سال پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا ۔روزنامہ ’’پاکستان ‘‘کی انتظامیہ ،سٹاف اور اراکین نے بھی اپنے پڑھنے والے لاکھوں قارئین کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے ملک و قوم کی بہتری کی دعا کی ہے ۔
میلبورون کرکٹ گراونڈ میں آتش بازی کا مظاہرہ:
سنگاپور میں آتش بازی کا مظاہرہ: