پاکستان دنیا کی سب سے بڑی دھشتگردی خلاف جنگ لڑرہاہے:شاہدخان عباسی

اسلام آباد  پاکستان کے وزیراعظم شاہدخان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دھشگردی کے خلاف ھمیشہ امریکہ کا ساتھ دیا ہے۔

اور دس لاکھ امریی طیارے پاکستان کی فضائی حدود سے پروازکرتے افغانستان میں داشل ہوئے۔زمینی روٹ سے لاکھوں ٹن فوجی ساوسامان بھیجا گیا، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ امریکہ نے ٹھوس انٹیلی جنس اطلاع دی ہوں اور ہم نے کاروائی نہیں کی ہو۔ یہ بات انہوں نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو دئیں گئے ایک انٹرویو میں کہی ہے۔

امریکی امداد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کہنا تھا کہ کون سی امداد بند کرنے کی بات کی جارہے ہے کوئی امداد تھی ہی نہیں ایک کولیشن سپورٹ فنڈ ہے جس میں افغانستان کی جنگ میں پہلے سے کئیں گئے اخراجات کی مد میں ادائیگی کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی سب سے بڑی دھشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہاہے مغربی باڈر پر دولاکھ فوجی لڑرہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست کی پالیسی سوشل میڈیا پر پیغامات سے نہیں چلتی، بلکہ دستاویزات اور ملاقاتوں کے ذریعے چلتی ہے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئٹ کو امریکی پالیسی نہیں سمجھتے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.