تقریب میں قونصلیٹ آف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل سید جاوید حسن، ڈپٹی قونصل جنرل رانا ثمر جاوید، لچاامیر ایل این یو اے ای کے فہد چودھری محمد الطاف، محمد یونس پراچہ، جان قادر، سہیل گھمن، ملک دوست محمد اعوان، شاہد رضا، طاہر ، امان الحق باجوہ، چودھری محمد شفیق، غلام عباس بھٹی، غلام مصطفی مغل، چودھری خالد بشیر، محمد غوث قادری، راجہ ابو بکر اور دیگر لیگی کارکن موجود تھے۔
چودھری نور الحسن تنویر نے تلاوت کلام پاک کے بعد خطبہ استقبالیہ میں رانا تنویر حسین کی تقریب میں خوش آمدید کہا اور تقریب میں موجود تمام لیگی ساتھیوں سے تعارف کروایا۔ منسٹر فارڈیفنس پروڈکشن رانا تنویر حسین نے شرکا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزی بیشن اینڈ کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے ہیں۔ پانچ روز lDEX ابو ظہبی میں چل رہی ہے جس میں پاکستانی سٹال بھی موجود ہیں۔ حکومتی کارکردگی کے بارے بیان کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ جب مسلم لیگ ن کو حکومت ملی تو پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا۔ دولت کے ذخائر میں شدید کمی واقع ہو چکی تھی لیکن خدا داد صلاحیتوں کے مالک وزیراعظم محمد نواز شریف نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ملک کو بڑے اچھے طریقے سے سنبھالا اور جبکہ آج پاکستان مستحکم ہے اور اپنے پاﺅں پر آپ کھڑا ہے۔ ملک میں جگہ جگہ ترقیاتی پراجیکٹ چل رہے ہیں۔ معیشت کا پہیہ پوری طاقت سے گھوم رہا ہے جس سے پاکستان کے ہر شعبہ میں ترقیاتی انقلاب آنے کو ہے ۔ محمد نواز شریف کی قیادت میں جس قدر پراجیکٹ چل رہے ہیں ان کے ثمرات مستقبل قریب میں سب پر ظاہر ہو جائیں گے۔ 2018 لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا سال ہو گا، عوام الناس کو اور ابھی بہت سی سہولیات ملیں گی اور انشاءاللہ پاکستان کے فیور عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اگلے پانچ سال بھی مسلم لیگ ن کے ہی ہوں گے ۔