پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول شروع ، 8 فلموں کی نمائش

پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے آغاز ہوگیا ، جس میں پہلے روز 8 فلموں کی نمائش کی گئی۔4 روزہ اس فیسٹیول میں تقریباً 93 ممالک سے بھیجی گئی 210 فلموں کی نمائش کی جائے گی، جن میں ڈاکیومنٹریز، شارٹ فلمز اور فیچر فلمز شامل ہیں۔ فیسٹیول کے حوالے سے رکھی پہلی تقریب میں نامور پینٹر عبدل جبار گل کی جانب سے بنائی گئی ٹرافی دی سپرٹ آف کولاچی کو بھی پیش کیا گیا ۔ پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول 2018 میں ہندوستان، جرمنی، اٹلی سمیت کئی ممالک کے فلم سازوں کو مدعو کیا گیا۔ تقریب کے پینل میں سلطانہ صدیقی، عاصم رضا اور سجل علی جیسی پاکستانی شخصیات سپیکرز کے طور پر موجود رہیں جبکہ بھارت سے نندیتا داس، ویشال بھردواج اور ساکت چوہدری بھی اس پینل کا حصہ بنے۔ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے اس موقع پر کہا کہ میں پی آئی ایف ایف کیلئے بےحد پرجوش ہوں، کیونکہ نئے فلم سازوں کیلئے اپنے کام کو پیش کرنے کیلئے یہ ایک بہترین پلیٹ فارم ہوگا، جبکہ شائقین کو ایسی فلمیں دیکھنے کا موقع بھی ملے گا جو وہ عام طور پر نہیں دیکھ پاتے۔

About BLI News 3264 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.