پاکستان آسیان کی مارکیٹ دوبارہ حاصل کرلے گا، حامد عزیز

کراچی( بی ایل آٸی)

وفاقی وزارت تجارت کے جوائنٹ سیکریٹری حامد عزیزنے کہاہے کہ پاکستان چین کے ساتھ ایف ٹی اے فیزٹوکے نتیجے میں آسیان کی کھوئی مارکیٹ دوبارہ حاصل کرلے گا۔

حامد عزیز نے جمعہ کے روز ٹریڈڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تحت چائنہ پاکستان فری ٹریڈ ایگریمنٹ فیزٹو کے آغاز سے پاکستان کیلیے کاروبار اور برآمدی مواقعوں پر منعقدہ سیمینارسے خطاب کے دوران بتایا کہ چین کے ساتھ ایف ٹی اے فیزٹو میں تحفظاتی اقدامات کی مدت23سال ہے۔ فیزٹوکے تحت پاکستان کی حساس مصنوعات کی تعداد1410سے بڑھ کر1760ہوگی ہے جبکہ فیزٹوکے تحت چین کے67فیصدجبکہ پاکستان کی90فیصد مصنوعات کوڈیوٹی فری رسائی کی سہولت دی گئی ہے۔

انھوں نے بتایاکہ ایف ٹی اے فیزٹومیں پہلے ایف ٹی اے کی نسبت پاکستانی مارکیٹ میں چین کی مزید7فیصدمصنوعات کوڈیوٹی فری رسائی دی گئی ہے۔

قبل ازیں ٹی ڈی اے پی کے سی ای او عارف احمدخان نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چین سے پاکستان کیلیے ایف ٹی اے فیزٹوکے تحت پرکشش رعایتیں حاصل کی گئی ہیں۔ایف ٹی اے فیزٹوپریکم جنوری 2020سے عمل درآمد شروع ہوگیاہے۔ چین کی جانب سیآسیان سمیت دیگرممالک کیساتھ ترغیبی معاہدوں پاکستان کامقابلے کارحجان متاثرہواجس سے چین سے پاکستان امپورٹس 3اشاریہ5ارب ڈالرسے بڑھ کر14ارب ڈالرسے بڑھکر14 ارب ڈالرتک پہنچ گئی تھی۔

پاکستان میں تعینات چین کے کمرشل اتاشی چن شوائے نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک چین ایف ٹی اے فیزٹوپردونوں ممالک کے درمیان11راونڈزپرمشتمل اجلاس ہوئے جس کے بعدسال2019 میں دونوں ممالک کے وزرائے اعظم نے پروٹوکول سائن کیے۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کی تاجربرادری ٹی ڈیپ کے سیمینارز میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں پاکستان کی تاجربرادری کو ایف ٹی اے فیزٹوکے فوائد سے آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.