پاکستانی ہنرمندوں کے لیے خوش خبری ، جاپان سے بڑا معاہدہ

اسلام آباد( بی ایل آٸی)جاپان پاکستان سے ہنرمند افرادی قوت کی درآمد کے حوالے سے پیر کو مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کے خصوصی معاون سید ذوالفقار عباس بخاری نے سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے بارے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاپان چودہ مختلف شعبوں میں پاکستان سے ہنرمند افرادی قوت کی درآمد کے حوالے سے پیر کو اسلام آباد میں مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی اس یادداشت سے پاکستانی کارکنوں کو تعمیرات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، نرسنگ، مینوفیکچرنگ، انجینئرنگ اور دیگرشعبوں میں کام کرنے کے مواقع فراہم ہونگے۔

موبائل فون کی درآمدات میں 63 فیصد اضافہ

ادھر جاپان کے سفیر Khuxinori Matsuda نے پیر کو دستخط کی جانے والی مفاہمت کی یادداشت سے متعلق اسلام آباد میں سید ذوالفقار عباس بخاری سے ملاقات کی۔فریقین نے تجارت، سیاحت اور افرادی قوت سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی۔

جاپان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے دور درازعلاقوں میں جاپانی زبان کے تین سے چھ ماہ کے کورس کرائے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کیلئے جاپان میں روزگار کے مواقع فراہم ہو سکیں۔

About BLI News 3238 Articles
Multilingual news provider for print & Electronic Media. Interviews, Exclusive Stories, Analysis, Features, Press Conferences Photo & Video Coverage and Economic Reviews, Pakistan and Worldwide. Opinions, Documentaries & broadcast.