پاکستانی کرکٹرز کی سڈنی میں پولیس کے چیریٹی ایونٹ میں شرکت، بچوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں
Jan 21, 2017BLI NewsکھیلComments Off on پاکستانی کرکٹرز کی سڈنی میں پولیس کے چیریٹی ایونٹ میں شرکت، بچوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں
سڈنی(بی ایل آ ئی) پاکستان کے کئی کرکٹرز نے سڈنی میں پولیس کے چیریٹی ایونٹ میں شرکت کی۔گینون پارک میں نیو ساؤتھ ویلز پولیس کی’ایمرجنسی سروسز میگا بیش‘ کے عنوان سے ہونے والی تقریب میں مقامی شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی.
اس موقع پر خاصے فنڈز بھی جمع ہوئے جبکہ پاکستانی کرکٹرز راحت علی اور وہاب ریاض نے بچوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔یاد رہے کہ گرین شرٹس اس سے قبل آسٹریلیا میں میک گرا فاؤنڈیشن کے تحت بھی چیریٹی کے کاموں میں شامل ہوئے تھے۔